اب مریض کا خون اس کی جلد کے خلیوں سے تیار ہوگا۔۔۔

                                        کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک اہم دریافت کی ہے  انہوں نے جلد کے خلیوں کو براہ راست خون میں تبد یل کر نے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے ۔ مائیکل ہی ڈی گروٹ اسکول آف میڈیسن میں میک ماسٹر اسٹیم سیل اینڈ کینسر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنٹیفک ڈائر یکٹر ایک بھائی اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ دو برسوں میں اس کام کو دوبارہ کیا اور معروف سائنسی میگزین نیچر کے 7 نومبر 2010 ء کے شمارے میں یہ پیش رفت شائع ہوئی ہے ۔اس کے نتیجہ میں مریض کا خون اس کی جلد کے خلیوں سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جا سکے گا۔