اگر آپ ٹر یفک جام میں پھنس چکےہیں اور آپ کی خواہش ہے
کہ آپ ٹر یفک کے اوپر سے اڑ کر دفتر پہنچ جائیں اور بیگ آپ کے ہاتھ میں ہو تو اب
ایسا ممکن ہو چکا ہے۔ پہلا تجارتی جیٹ پیکس آئندہ سال سے دستیاب ہوگا۔ اس کی قیمت
تقریبا 86000 ڈالر ہے اور 10 فیصد ڈپازٹ کے ساتھ آپ ایک یک کر سکتے ہیں جبکہ
ڈیلیوری ٹائم 12 ماہ کا ہے۔ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ اس کی قیمت میں کمی آ جاۓ گی ۔ جس میں معیاری
پیٹرول استعمال ہوگا ۔ اگر دوران پرواز انجن فیل ہو جائے تو پریشان نہ ہوں ۔
کیونکہ اکیوپمنٹ میں متبادل سسٹم موجود ہے جو اس کی جگہ لے لے گا ۔ اگر یہ متبادل
نظام بھی نا کام ہو جاۓ تو
پیراشوٹ سسٹم موجود ہے جو آپ کو اور ا کیو پمنٹ کو زمین پر صحیح سلامت لے آئے گا
جبکہ آپ 8000 فٹ کی بلندی پراڑ رہے ہوں گے ۔ جیٹ پیکس کو نیوزی لینڈ کے مارٹن ایئر
کرافٹ سے دو عشروں کی ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ اور 9 نقش اول تیار کرنے کے بعد مکمل کیا
ہے ۔ دریں اثناء امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آسمان میں بی پی ایس ہائی ویز
تیار کر رہی ہے تا کہ اڑنے والے لوگ،اڑنے والی موٹر سائیکلز اور اڑنے والی کار میں
محفوظ طریقے سے آسمان کی شاہراہوں پر سفر کر سکیں ۔ جو بات پہلے افسانوں میں ممکن
تھی اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے ۔
Do you want to fly to office without getting stuck in traffic jam???
Tags
Science-&-Technology
.jpeg)
0 Comments
ایک تبصرہ شائع کریں