بھارتی کمپیوٹر کی قیمت صرف 35 ڈالر


نئی دہلی بھارتی حکومت نے جب جولائی میں 35 ڈالر کی مالیت کے ٹیبلیٹ کمپیوٹر کے نقش اول کا افتتاح کیا تو دنیا می خبر شہ سرخیوں کے ساتھ شائع ہوئی ۔ کمپیوٹر کی تعارفی تقریب میں ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ کے وزیرکیپل سیبال نے کمپیوٹر کی قیمت کا انکشاف کیا جو ایپل آئی پیڈ کی 500 ڈالر لاگت کا معمولی حصہ تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹچ اسکرین ڈیوائس میں تین گھنٹے کا پاور بیک اپ انٹرنیٹ براؤزر، میڈ یا پلیئر ، ویڈیو کانفرنسنگ استعداد، گڈ ڈیٹا اسٹوریج ، ہارڈ ڈسک ڈرائیو اور ویب کیم شامل ہیں ۔ اس قیمت میں مینوفیکچرز کا معمولی منافع شامل ہے ۔ یہ کم لاگت کی ڈیوائس ہمارے ملک کے تعلیمی نظام میں انقلاب پیدا کر دے گی اور ہماری خواندگی کی مہم میں اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا۔ پہلے ایک لاکھ کمپیوٹر جنوری میں جاری کر دیئے جائیں گے ۔ کیپل سیبال کی وزارت کے مطابق نقش اول کے مدر بورڈ کی قیمت 47 ڈالر ہے ۔ کیپل سیبال کو اس طرح کے پہلی کھیپ کے آنے کے 12 ماہ کے اندر 10 ملین کمپیوٹر تیار کئے جائیں گے ۔