مکمل چاند گرہن سرخ گولے میں تبدیل ہوگیا۔۔

نیو یارک: گزشتہ سال مکمل چاند گرہن کے نتیجہ میں چاند منگل ( 21 دسمبر) کو روشن سفید سے سرخ گولے میں تبدیل ہو گیا ۔

         مکمل چاند  گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین کا سایہ مکمل طور پر چاند پڑتا ہے جس سے سورج کی کرنیں رک جاتی ہیں جو بصورت دیگر چاند کی سطح پرمنعکس ہوتی ہیں پھر بھی بالواسطہ طور پر سورج کی روشنی اس میں سے گزر جاتی ہے جس سے چاند کا رنگ ڈرامائی طور پر سرخ دکھائی دیتا ہے ۔


Lunar Eclipse Turned Into a Red Ball

·    ساڑھے تین گھنٹے کا یہ منظر لوگوں نے شمالی اور وسطی امریکہ میں دیکھا جہاں آسمان صاف تھا۔

·    یورپ اور ایشیاء کے بعض حصوں میں لوگ جزوی چاند گرہن دیکھ سکے مکمل چاند گرہن صرف 72 منٹ رہا۔        

·    جب چاند زمین کے سائے میں مکمل طور پر ڈوب جا تا ہے ۔اس سال کا مکمل چاند گرہن موسم سرما میں سال کے سب سے چھوٹے دن واقع ہوا جب چاند آسان پر چمک رہا تھا۔

·    امریکہ کی بحری رصدگاہ کے ترجمان جیوف چیسٹر کے مطابق اس سے قبل چاند گرہن 3 سو سے زائدقبل 1 دسمبر 1638 ءکو ہوا تھا اوراب دوبارہ 21 دسمبر 2094 کو ہوگا ۔