مستقبل کے تفریحی سفر


مستقبل میں تفریحی سفر میں اضافہ ہوگا۔ 2030 ء تک فیملیز دیو قامت طیاروں میں سفر کریں گی جن میں کشادہ اپارٹمنٹس ہوں گے اور دنیا کے مقبول عام مقامات کی طرف محو پرواز ہوں گے۔ آسمان میں تفریحی جہازوں کی طرح زیر واثر والے اڑتے ہوۓ تفریحی مقامات میں ریستوران ہوں گے اور وہ آس پاس کے قدرتی عناصر سے توانائی حاصل کر یں گے جو ایک تفریحی مقام سے دوسرے مقام تک توانائی فراہم کر یں گے ۔ طیاروں کا خصوصی گارڈن کمروں میں تازہ پھل فراہم کرے گا۔

 تھامسن ہالیڈیز پر ادارہ نے ایک تفصیلی گائیڈ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 20 سال کے عرصہ میں ہم کس طرح سفر کر یں گے فلم دی ٹرمینل پر ٹام ہانکس کی طرح ہم جلد ہی تفریحی سفر کے لئے ایئر پورٹ تک اڑ کر جائیں گے۔ دنیا کے بعض بڑے ایئر پورٹس تفریح کے تمام ساز وسامان کے ساتھ تفریحی مقامات بن سکتے ہیں جہاں ایک چھوٹے ٹاؤن کی رہائش دستیاب ہوگی اور 2030 ء میں ہوٹل کا کمرہ کیسا لگے گا جہاں توانائی بچانے والے متعددآلات نصب ہوں گے ۔