خدانے کیا کر دکھایا؟؟؟ ٹیلیگراف کے ذریعے بھیجا جانے والا سب سے پہلا میسج

 


6 جنوری 1838ء کو سیموئیل فنلے مورس کے ٹیلیگراف سسٹم کا پہلا عملی مظاہرہ نیوجرسی (امریکہ ) میں ہوا۔ ٹیلیگراف ایک ڈیوائس ہے جو وائر پر کوڈڈ شکل میں نکتے(۔) اور لائن(-) کے ذریعے  پیغامات بھیجنے کے لئے electric impulses استعمال کرتی ہے جس کے نتیجہ میں طویل فاصلے کی مواصلات میں انقلاب آیا۔

 پہلا سرکاری ٹیلیگرام مئی 1844ء میں واشنگٹن ڈی کی بالٹیمور بھیجا گیا ۔ پیغام یہ تھا خدانے کیا کر دکھایا ہے؟ پانچ سال بعد بحر اوقیانوس کے آر پار پہلی کامیاب مستقل لائن تعمیر کی گئی اور صدی کے آخر تک افریقہ ایشیاء اور آسٹریلیا میں ٹیلیگراف سسٹم قائم ہو گیا۔