لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی حیران کن الیکٹرک کار

    

     حال ہی میں منعقدہ پیرس کار شو میں جا گوار نے جو تصوراتی بجلی کی کار پیش کی ہے ، وہ حیران کن ہے ۔ جا گوارC-X753 تین سے چار سیکنڈ میں صفر سے لے کر 100 کلومیٹر (62 میل فی گھنٹہ ) سفر کرسکتی ہے۔ وہ صرف 2.3 سیکنڈ میں 80 سے 145 کلومیٹر (50 سے 90 میل فی گھنٹہ کے حساب سے اپنی رفتار تیز کر سکتی ہے۔ اسے 145 کلوواٹ کی چار موٹرز بجلی فراہم کرتے ہیں جو ہر پہیہ پر نصب ہیں ۔ یہ 780 بی ایچ پیدا کرتے ہیں۔    بجلی پیدا کرنے کے لئے مائیکرو گیس ٹربائنز نصب ہیں۔ بجلی لیتھیم آئیون بیٹریوں میں جمع کی جاتی ہے ۔ اس کار کی مسافت 560 میل ہے ۔ اس سے آٹو موبائل ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔